ہفتہ 3 جنوری 2026 - 10:49
مولود کعبہ؛ مطلوب خدا و رسولِ خدا

حوزہ/ابھی اس خاتون کی دعا مکمل ہی ہوئی تھی کہ دیوار کعبہ نے مسکرا کر اپنی آغوش میں لے لیا، گویا معراج حبیب کے لئے آسمان کے دروازے وا ہوئے یا دریا نے کلیم اللہ کو راستہ دیا، خانہء خدا علی کا زچہ خانہ بنا، زچہ کی خدمت کے لئے مریم و آسیہ اور حوران جنت تشریف لائیں، رحمت خدا گہوارہ بنی، علم خدا سے غذا آئی، عدالت الہی نے عصمت کا لباس پہنایا۔

تحریر: دانش عباس خان

حوزہ نیوز ایجنسی| خلیل و ذبیح کے پاک و پاکیزہ ہاتھوں نے کعبہ کی چہاردیواری بحکم خدا خاص طہارت کے اہتمام کیساتھ بلند کر دیا تھا، لیکن خالق یگانہ کا خود سے منسوب کیا ہوا یہ کاشانہء ارضی سالہا سال سے مصنوعی خداؤں کا پایتخت بنا ہوا تھا کہ جو کسی بت شکن کے قدموں کا چشم براہ تھا، ادھر آمنہ کی تمناؤں کا چراغ پورے نور و ضیاء پر تھا مگر کسی پروانہء جمال کے نہ ہونے کی وجہ سے افسردہ معلوم ہوتا تھا، یتیم عبداللہ کی کفالت مومن آل قریس جناب ابوطالب اور آپ کی زوجہ گرامی جناب فاطمہ بنت اسد نے اپنی اولاد سے بڑھ انجام دیا، ایک دن اس شفیق چچا نے اپنی زوجہ سے فرمایا: *میں اس بچہ کے کاندھوں پر نبوت و رسالت کا بار دیکھ رہا ہوں اور اس کا وزیر و وصی تمہارے بطن سے جلد متولد ہوگا۔*(۱)

بالآخر وہ مبارک وقت آگیا جب فاطمہ بنت اسد اپنے سینہ و پہلو کے درمیان ایک جلیل القدر امانت رکھے ہوئے تھیں کہ جس کے ادا کرنے کی تحریک درد زہ کی تکلیف کی صورت میں شروع ہوئی تو آپ بتوں سے نہیں بلکہ خدائے وحدہ لاشریک سے برکت حاصل کرنے کے لئے پشت خانہء کعبہ کے قریب آئیں اور فرمایا: پروردگارا! میں تجھ پر ایمان رکھتی ہوں، تیری بھیجی ہوئی کتابوں اور رسولوں پر ایمان رکھتی ہوں اور اپنے جد ابراہیم خلیل کے کلام کی تصدیق کرتی ہوں کہ جنھوں نے اس بیت عتیق کی تعمیر فرمائی، پس اس معمار کعبہ کا واسطہ اور میرے شکم میں پروان چڑھنے والے مولود کا واسطہ کہ اس ولادت کو آسان بنا دے۔(۲)

ابھی اس خاتون کی دعا مکمل ہی ہوئی تھی کہ دیوار کعبہ نے مسکرا کر اپنی آغوش میں لے لیا، گویا معراج حبیب کے لئے آسمان کے دروازے وا ہوئے یا دریا نے کلیم اللہ کو راستہ دیا، خانہء خدا علی کا زچہ خانہ بنا، زچہ کی خدمت کے لئے مریم و آسیہ اور حوران جنت تشریف لائیں، رحمت خدا گہوارہ بنی، علم خدا سے غذا آئی، عدالت الٰہی نے عصمت کا لباس پہنایا۔

دنیا میں آتے ہی سب سے پہلے سجدہء خالق انجام دیا، طاق کعبہ پر قائم شدہ بت سرنگوں ہوگئے کیوں کہ بت شکن کی آمد تھی، رمز توحید اور راز قدرت قدرتی پردوں میں جلوہ نما تھا، انسانی ہاتھ قفل کھولنے یا توڑنے سے عاجز و توان تھے، ادھر جان عبداللہ نومولود کا شوق دیدار لئے ہوئے بیت الشرف سے روانہ ہوئے، بھائی کا بھائی سے کیا عجیب ربط! جیسے ہی خانہء خدا کے قریب پہونچے دیوار کعبہ نے پھر زیر لب مسکرا کر تازہ مولود کیلئے راستہ دے دیا ادھر فاطمہ بنت اسد اپنے نور نظر کو دامن چھپائے، کلیجہ سے لگائے قبلہء اسلام سے باہر آئیں گویا چاہ کنعان سے یوسف نکلے یا گلاب سے خوشبو نکلی یا ابر سے آفتاب نکلا یا رات کی تاریکی میں نور سحر چمکا، آتے ہی بچہ ہمک کر آغوش رسالت میں آگیا گویا ایک امانت تھی جو اصل مالک کے سپرد کی جا رہی تھی، ابھی تک تو نومولود نے آنکھوں کو موند رکھا تھا لیکن جیسے خوشبوئے رسالت مشام امامت تک پہونچی تو آنکھوں کو کھول دیا، علی رخ محمد کا مشاہدہ کر رہے تھے، اسلام کی قسمت مسکرا رہی تھی، توحید بالیدہ ہو رہی تھی، تھوڑی ہی دیر میں غذائے روحانی کی طلب میں دہن کو کھول دیا رسالت نے امامت کے دہن میں زبان رکھ دی گویا دو دہن تھے مگر ایک زبان تھی ، الفاظ الگ الگ تھے نبوت و امامت میں فرق تھا ایک بانئ اسلام تھا تو دوسرا محافظ اسلام، اس محافظ اسلام نے آتے ہی اسلام کی چار چیزوں کی حفاظت کا اعلان کیا: بتوں کو توڑ کر توحید پروردگار کا اعلان کیا، زبان رسالت چوس کر تحفظ رسالت کا اعلان کیا، قرآن حکیم کی تلاوت کرکے قرآن کی عظمت کا اعلان کیا اور کعبہ میں پیدا ہوکر کعبہ کی حرمت کا اعلان کیا۔

۱۔اصول کافی، ج۱، ص۴۰۹، ح۱۲۲۷

۲۔بحارالانوار، ج۳۵، ص۱۶

  • ماڈرن ایجوکیشن اور حضرت امیر المؤمنین علی (ع)

    ماڈرن ایجوکیشن اور حضرت امیر المؤمنین علی (ع)

    حوزہ/عصرِ حاضر میں یہ تصور عام ہو چکا ہے کہ دینی تعلیم اور عصری (جدید) علوم ایک دوسرے سے جدا، بلکہ متصادم ہیں۔ مدارس اور یونیورسٹیوں کو الگ الگ خانوں میں…

  • کعبہ سے محراب تک؛ حیاتِ علی (ع) کا مبارک سفر

    کعبہ سے محراب تک؛ حیاتِ علی (ع) کا مبارک سفر

    حوزہ/ امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے والدِ گرامی حضرت ابو طالب تھے، جن کا اصل نام عِمران بن عبدالمطلب بیان کیا جاتا ہے، جبکہ کنیت ابو طالب مشہور…

  • علیؑ امامِ من است و منم غلامِ علیؑ

    علیؑ امامِ من است و منم غلامِ علیؑ

    حوزہ/علیؑ امامِ من است و منم غلامِ علیؑ؛ یہ محض الفاظ کا مجموعہ نہیں، نہ کسی عارضی جذبے کی بازگشت، بلکہ یہ ایک زندہ فکری عہد ہے جو انسان کے باطن میں جنم…

  • قسط 1: امام علیؑ کی نظر میں اسلامی سیاست کے اصول

    قسط 1: امام علیؑ کی نظر میں اسلامی سیاست کے اصول

    حوزہ/ حضرت علی علیہ السلام نے 8 ذی الحجہ سنہ 35 ہجری قمری کو اسلامی حکومت کی باگ ڈور سنبھالی اور 21 رمضان سنہ 40 ہجری کو جامِ شہادت نوش فرمایا۔ آپؑ کی…

  • میلاد مولود کعبہ امام علیؑ

    میلاد مولود کعبہ امام علیؑ

    حوزہ/ امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام کی بے شمار فضیلتوں میں سے ایک منفرد اور نمایاں فضیلت یہ ہے کہ آپؑ کی ولادت خانۂ کعبہ میں ہوئی۔ درحقیقت امام علیؑ…

  • دخترِ علی؛ صفات پنجتن کا عملی پیکر

    دخترِ علی؛ صفات پنجتن کا عملی پیکر

    حوزہ/تاریخ اسلام میں بعض شخصیات ایسی ہیں جو صرف ایک فرد نہیں ہوتیں، بلکہ ایک مکمل مکتب ایک ملت ایک زندہ فکر اور ایک متحرک پیغام ہوتی ہیں۔ حضرت زینب سلام…

  • مولود کعبہ ایک اصول پسند سیاستدان

    مولود کعبہ ایک اصول پسند سیاستدان

    حوزہ/حضرت علی علیہ السّلام، رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے بعد انسانیت کی سب سے جامع اور کامل شخصیت ہیں۔ آپ کی عظمت کا احاطہ نہ تاریخ کر سکی ہے…

  • وہ قول جو آپ کی زندگی بدل سکتا ہے!

    وہ قول جو آپ کی زندگی بدل سکتا ہے!

    حوزہ/کائنات کے سب سے بڑے دانا اور بابِ شہرِ علم، حضرت علی علیہ السلام نے ایک مختصر مگر جامع جملے میں زندگی اور روحانیت کا وہ سنہری اصول بیان فرما دیا ہے…

  • حضرت زینب بنت (ع): حیات، جدوجہد اور وفات

    حضرت زینب بنت (ع): حیات، جدوجہد اور وفات

    حوزہ/حضرت زینب بنت علی علیہا السلام تاریخِ اسلام کی اُن عظیم ترین خواتین میں شمار ہوتی ہیں جنہوں نے اپنے کردار، علم، صبر اور جرأت کے ذریعے نہ صرف اپنے…

  • سیف انصاف اور زبان اعتراف

    سیف انصاف اور زبان اعتراف

    حوزہ/امیر المؤمنین علی علیہ السلام کی عدالت تلوار کے زور پر نہیں، نورِ حق کے غلبے پر قائم تھی۔ سیفِ انصاف یہاں محض لوہے کا ہتھیار نہیں، بلکہ اس اصول کا…

  • حضرت علیؑ بحیثیتِ ایک مثالی باپ!

    حضرت علیؑ بحیثیتِ ایک مثالی باپ!

    حوزہ/۱۳ رجب المرجب امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کا یومِ ولادت ہے، جسے دنیا بھر میں یومِ پدر کے عنوان سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے…

  • بیت اللہ میں ولی اللہ کی ولادتِ باسعادت

    بیت اللہ میں ولی اللہ کی ولادتِ باسعادت

    حوزہ/خداوند علی و عظیم کے عظیم الشان ولی اور حضرت رسول کریم(ص) کے بلند مرتبہ وصی حضرت مولا علی (ع) کا الٰہی اہتمام و انتظام کے تحت خانۂ کعبہ کے اندر پیدا…

  • جناب سیدہ؛ امام زمانہ کے لیے اسوۂ حسنہ

    قسط 4:

    جناب سیدہ؛ امام زمانہ کے لیے اسوۂ حسنہ

    حوزہ/آج کے پر آشوب دور میں، جہاں نفسا نفسی اور مادہ پرستی کا غلبہ ہے، پیروانِ سیدہؑ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ آپؑ کی سیرت کو مشعلِ راہ بنائیں۔…

  • حضرت امام محمد تقی (ع)؛ علم و حکمت کے آفتابِ جہان تاب

    حضرت امام محمد تقی (ع)؛ علم و حکمت کے آفتابِ جہان تاب

    حوزہ/بروایت 10 رجب 195 ہجری، مدینۃ النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے مقدس حرم میں ایک ایسے آفتاب نے طلوع کیا جس کی شعاعیں صدیوں تک علم و معرفت کے طالبین…

  • امریکی مذاکرات ایک جنگی حربہ؛ ونیزویلا کی صورتحال کے تناظر میں!

    امریکی مذاکرات ایک جنگی حربہ؛ ونیزویلا کی صورتحال کے تناظر میں!

    حوزہ/متفقہ وقت پر، مذاکراتی وفد کے بجائے، متعدد امریکی فوجی ہیلی کاپٹرز کاراکاس میں صدارتی محل کے قریب اترے۔ وہاں سے امریکی خصوصی دستے (ڈیلٹا فورس کے ارکان…

  • بعض شعراء کے انحرافات!

    بعض شعراء کے انحرافات!

    حوزہ/شعر و شاعری محض الفاظ کی ترتیب یا مترنم آوازوں کا کھیل نہیں، بلکہ یہ ایک ہمہ جہت فکری و تہذیبی ہنر ہے۔ زندہ اور مہذب قومیں ادب کی اس صنف کو اپنا قیمتی…

  • رہبر؛ استعمار کے مقابل انسانیت کی حجت

    رہبر؛ استعمار کے مقابل انسانیت کی حجت

    حوزہ/تاریخ کبھی یکساں نہیں رہتی، وہ کبھی سوال بن کر ذہنوں کو بے چین کرتی ہے اور کبھی فیصلہ بن کر ضمیروں پر دستک دیتی ہے؛ ہر دور اپنے ساتھ کچھ ایسے سوال…

  • بیشک باطل مٹنے ہی والا ہے!

    بیشک باطل مٹنے ہی والا ہے!

    حوزہ/تاریخِ انسانی کا ایک اٹل اصول ہے کہ باطل وقتی طور پر شور مچا سکتا ہے، مگر وہ اپنی فطرت میں کمزور، کھوکھلا اور انجام کار شکست خوردہ ہوتا ہے۔ قرآن کا…

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha